Friday, April 26, 2024

ن لیگی قیادت آج لندن میں سر جوڑ کر بیٹھے گی

ن لیگی قیادت آج لندن میں سر جوڑ کر بیٹھے گی
December 6, 2019
لندن (92 نیوز) ن لیگی قیادت آج لندن میں سر جوڑ کر بیٹھے گی ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی قیادت میں اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی پر مشاورت ہو گی۔ وفد احسن اقبال ،خواجہ آصف، رانا تنویر، پرویز رشید ،مریم اورنگزیب اور ایاز صادق پر مشتمل ہے۔ وفد کے ارکان نواز شریف اور شہباز شریف سے آرمی ایکٹ پر قانون سازی کے معاملے پر مشاورت کریں گے۔ قیادت سے سیاسی حکمت عملی کے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔ مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن کا وفد پیر کو وطن واپس پہنچے گا۔ وفد کے ارکان منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی تھی اور حکم دیا تھا کہ توسیع کے حوالے سے باضابطہ قانون سازی کی جائے۔