Thursday, May 9, 2024

ن لیگی قیادت جان ، مال اور آل کیساتھ بیرون ملک جا چکی ، فردوس عاشق

ن لیگی قیادت جان ، مال اور آل کیساتھ بیرون ملک جا چکی ، فردوس عاشق
December 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ ن لیگی قیادت اپنی جان، مال اور آل کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سیاسی سانسیں جاری رکھنے کیلئے دوسرے درجے کے رہنماؤں کو سیمینارکرانے کی نوکری پر لگا دیا ،  معیشت پر کانفرنس کرنے کے بجائے اسحاق ڈار کو واپس بلائیں جس نے پاکستان کی عمارتیں اور شاہراہیں بھی گروی رکھ دیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ  ارسطو بن کر لیکچر دینے والوں نے معیشت کی ناؤ ڈبوئی، اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، احسن اقبال کاش معیشت کی فکر آپ نے اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی ۔