Saturday, April 20, 2024

ن لیگی قائد کے بیانیے اور ایاز صادق کے متنازعہ بیان پر ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ن لیگی قائد کے بیانیے اور ایاز صادق کے متنازعہ بیان پر ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
October 31, 2020

لاہور(92 نیوز) ن لیگی قائد کے بیانیے اور ایاز صادق کے متنازعہ بیان کے بعد مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی، پارٹی کے کئی ارکان اسمبلی نے علم بغاوت بلند کردیا جبکہ پہلے سے باغی ارکان نے ایک بار پھر کھل کر مخالفت بھی کردی۔

اداروں کیخلاف بیانیہ مسلم لیگ ن کو مہنگا پڑا، لیگی قائد کی متنازعہ تقاریر کے بعد ایاز صادق کا متنازعہ بیان، مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے بھی تحفظات ظاہر کردیئے، پہلے سے باغی ارکان بھی کھل کر سامنے آگئے۔

ن لیگ کے باغی رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے کہا اداروں کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایاز صادق اور خرم دستگیر پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،لوگ غداروں کے ساتھ نہیں،مزید ارکان بھی الگ ہونے کو تیار کھڑے ہیں۔

ن لیگ کے ایک اور ناراض رکن نشاط ڈاہا نے نئی مسلم لیگ بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا شہباز شریف کو بھائی یا پاکستان میں سے ایک کو چننا پڑے گا، اسپیکر کو چاہیے تھا ایاز صادق باہر نکال دیتے، تمام مسلم لیگی استعفے دیں۔

سابق ایم این اے سردار ممتاز حسین ٹمن نے بھی لیگی رہنما سردار ایاز صادق کے متنازعہ بیان کی مذمت کردی۔