Thursday, March 28, 2024

ن لیگی سابق وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم ن لیگ کے ہی مدمقابل آ گئے

ن لیگی سابق وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم ن لیگ کے ہی مدمقابل آ گئے
July 1, 2018
ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) ن لیگ کی ایک اور اہم وکٹ گر گئی ۔ ن لیگی سابق وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم ن لیگ کے ہی مدمقابل آگئے۔  حافظ عبدالکریم میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی مانے جاتے تھے ۔ مسلم لیگ ن کی مشکلات ہیں کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ ڈی جی خان میں چار وکٹیں گرگئیں، سردار شیرعلی گورچانی، ڈاکٹر حفیظ دریشک، پرویزگورچانی، امجد فاروق کھوسہ نے ن لیگ کو خیرباد کہہ دیا۔ ادھر پی پی 129 جھنگ سے خالد غنی، پی پی 128 شور کوٹ سے خالد محمود سرگانہ بھی دغا دے گئے۔ جبکہ پی پی 128 شورکوٹ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خالد محمود سرگانہ نے بھی پارٹی ٹکٹ واپس کر دیا۔ این اے115سے شیخ وقاص اکرم پہلے ہی ن لیگ کا ٹکٹ واپس کر چکے ہیں، پی پی 126سے ان کے بھائی شیراز اکرم نے بھی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 181 سے ن لیگ کے امیدوار ملک سلطان محمود ہنجرا بھی دغا دے گئے، انہوں نے بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ بہاولنگر  کے  حلقہ این اے 166 ، پی پی 237 اور پی پی 238 سے مسلم لیگ ( ن) کا صفایا ہوگیا ۔ ن لیگ  کے تمام  اُمیدواروں نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا ۔ ن لیگ کے  سابق ایم این اے سید اصغر شاہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے  جبکہ شوکت لالیکا اور فداحسین کا لوکا آزاد حیثیت  سے  الیکشن میں حصہ لیں گے۔