Saturday, May 4, 2024

ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا نیب قانون ختم کرنے کا مطالبہ

ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا نیب قانون ختم کرنے کا مطالبہ
December 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نیب کی زیرحراست ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے نیب قانون ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا نیب قانون وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے بنایا گیا تھا، تبدیل نہ کیا توسب پچھتائیں گے۔ نیب کی زیرحراست ن لیگی رہنما قومی اسمبلی میں شریک چیئرمین پیپلز پارٹی  سے بھی ہمدردی جتاتے رہے اور بولے آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا تو طوفان اورہیجان کی کیفیت  پیدا ہو گی۔ سعدرفیق نے دعویٰ کیا کہ ان سے علیم خان کے بارے میں بھی پوچھا گیا، اب معاملات بیلنس کرنے کے لیے حکومتی لوگوں کو بھی گرفتارکیا جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے اعتراف کیا کہ نیب کا رویہ ان کے ساتھ بہتر ہے۔ ن لیگ کے دور میں بھی احتساب کے عمل سے مطمئن نہیں تھا۔ ظاہر کیے گئے اثاثوں کو ہی ان کے خلاف ثبوت بنا دیا گیا۔ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد خواجہ سعدرفیق قومی اسمبلی پہنچے تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےگیٹ نمبر 5 پر ان کا استقبال کیا۔