Thursday, April 25, 2024

ن لیگی رہنما بلال اظہر کیانی کو این اے 66 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

ن لیگی رہنما بلال اظہر کیانی کو این اے 66 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
July 2, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ  نے ن لیگی رہنما بلال اظہر کیانی کو این اے 66 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔عدالت  نے بلال اظہر کیانی  کے کاغزات نامزدگی مسترد کرنے کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیا۔عدالت نے کہا بلال اظہر کیانی کی کامیابی کا نوٹفیکشن عدالتی فیصلے سے مشروط ہو گا۔ وکیل بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ان کے موکل نے برطانوی شہریت ترک کر دی ہے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ شہریت ترک کرنے کے بعد دوبارہ بحال ہو سکتی ہے،  شہریت ترک کرنے کا سرٹفیکٹ ہونا ضروری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ شہریت ترک کرنے کا اطلاق اس دن سے ہوتا ہے جس دن سے سرٹفیکٹ جاری ہو۔ کیا بیان حلفی دے سکتے ہیں کہ دوبارہ برطانوی شہریت بحال نہیں کرائیں گے ، لگتا نہیں کہ آپ کا موکل الیکشن لڑے۔وکیل نے کہا کہ بلال اظہر کیانی الیکشن لڑیں گے۔ بیان حلفی دینے کو تیار ہیں۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے یہ بھی ریمارکس دیئے کہ کہا جاتا ہے سپریم کورٹ متنازع ہوتا جارہا ہے ، سپریم کورٹ اگر متنازع ہوتا جارہا ہے پھر آتے ہی کیوں ہیں۔اس کے بعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔