Friday, April 26, 2024

ن لیگی حلف نامہ میں یقین دہانی کرائی گئی نوازشریف نے واپس نہیں آنا، فواد چوہدری

ن لیگی حلف نامہ میں یقین دہانی کرائی گئی نوازشریف نے واپس نہیں آنا، فواد چوہدری
November 16, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگ کے حلف نامے میں ایک ہی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ نوازشریف نے واپس نہیں آنا، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ وفاقی حکومت کے وکلاء کا موقف بالکل جائز اور قانونی طور پر درست ہے۔ فوادچوہدری کا کہنا تھا نوازشریف کوئی گارنٹی تو دیں ٹھیک ہوکر واپس آجائیں گے، ہم پیسے معاف نہیں کر سکتے، یہ پاکستانیوں کا پیسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز، مریم، خواجہ آصف نوازشریف کی کرسی سنبھالنے کی دوڑمیں ہیں، صحت پر سیاست نہ کریں، نوازشریف کو سکیورٹی بانڈز دینے دیں، نوازشریف واپس آئیں گے تو پیسے واپس مل جائیں گے۔