Friday, March 29, 2024

ن لیگی اور پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی کا وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

ن لیگی اور پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی کا وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار
June 13, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سے ن لیگی اور پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور حلقوں کے مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر اعلی نے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پنجاب کے ارکان اسمبلی نے آئندہ بجٹ میں عوامی فلاح کے لئے شاندار اقدامات تجویز کرنے پر عثمان بزدار کے وژن کو سراہا۔

وزیر اعلی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا عوام کی خدمت کے سفر میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہر ضلع کیلئے علیحدہ ترقیاتی پیکیج بنایا گیا ہے، سازشیں کرنے والوں کی منفی سیاست ختم ہو چکی۔ کسی ضلع کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے، نیا بجٹ صوبے کے عوام کے لئے ترقی و خوشحالی کا نیا باب رقم کرے گا۔

ملاقات کرنے والوں میں جلیل احمد شرقپوری، اشرف انصاری، غیاث الدین، فیصل نیازی رئیس نبیل، غضنفر عباس اور اظہر چانڈیا شامل تھے۔

چیف وہیپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ، طاہر بشیر چیمہ، یونس انصاری اور مسعود مجید بھی اس موقع پر موجود تھے۔