Tuesday, April 30, 2024

ن لیگ کے پیر عادل شاہ نئے میئر اسلام آباد بن گئے

ن لیگ کے پیر عادل شاہ نئے میئر اسلام آباد بن گئے
December 28, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) شہر اقتدار کے میئر کے انتخاب میں مسلم لیگ نون پھر کامیاب ہو گئی ۔ پیر عادل شاہ گیلانی اسلام آباد کے نئے میئر بن گئے۔

میئر اسلام آباد کیلئے نون لیگ کے امیدوار نے 43 ووٹ لیے، تحریک انصاف کے ملک سجاد 26 ووٹ لے سکے ۔

میئر کے انتخاب کیلئے مجموعی طور پر تین امیدوار میدان میں تھے ۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے  پیر عادل شاہ  جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ملک ساجد محمود  میدان میں تھے ۔

امن و امان قائم رکھنے، انتخابی عمل کو بہتر رکھنے اور ووٹرز کی سہولت کے پیش نظر پولنگ کے روز میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی عمارت میں واقع تمام دفاتر کو مقامی چھٹی دی گئی ۔