Monday, September 16, 2024

ن لیگ کے ٹریڈرز ونگ کے چیئرمین بابر محمود سمیت کئی تاجر بیرون ملک چلے گئے

ن لیگ کے ٹریڈرز ونگ کے چیئرمین بابر محمود سمیت کئی تاجر بیرون ملک چلے گئے
August 12, 2017

لاہور(92نیوز)نوازشریف کے استقبال کے لئے بار بار رقم کے مطالبے سے تنگ ن لیگ کے تاجر رہنما غائب ہوگئےٹریڈرز ونگ کے چیئرمین بابر محمود سمیت کئی تاجر بیرون ملک چلے گئے۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی لاہور آمد پر انکے استقبال کیلئے بار بار رقم کے مطالبہ سے تنگ آکر مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے عہدیدار غائب ہو گئے ،کوئی ملک سے باہر تو متعدد نے میاں نواز شریف کے استقبال کے بجائے مری ،کاغان ،ناران  اور دیگر شمالی علاقہ جات کی سیر کو ترجیح دی ،صرف چند عہدیدار قیادت کو خوش کرنے کیلئے آزادی چوک پہنچیں گے ۔ استقبالیہ بورڈز اور بینرز کی مد میں بار بار رقم کے تقاضا پر کئی تاجروں نے اپنے موبائل فون بند کردیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ہی ن لیگی رہنما کی جانب سے تاجروں سے رقم لی گئی لیکن گزشتہ روز دوبارہ تاجروں سے  استقبالیہ بینرز اور دیگر  اخراجات کیلئے رقم  دینےکا مطالبہ کیا گیا۔ ن لیگ ٹریڈرز ونگ کے چیئر مین  بابر محمود سمیت دیگر اہم عہدیدار تنگ آ کر بیرون ملک چلے گئے ہیں جبکہ انکی جانب سے ہزاروں تاجر استقبال کیلئے اکٹھا کرنے کے دعوے کئے گئے تھے۔ اسی طرح دیگر تاجر نمائندے بھی استقبال کےبجائے  مری ،کاغان ،ناران اور دیگر سیر و تفریح کے مقامات کی جانب روانہ ہو رہے ہیں ۔