Thursday, April 18, 2024

ن لیگ کے سیکرٹری اطلاعات ناصر موسیٰ زئی کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ پرویز خٹک کے معاون خصوصی اشتیاق ارمڑ کیخلاف درج

ن لیگ کے سیکرٹری اطلاعات ناصر موسیٰ زئی کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ پرویز خٹک کے معاون خصوصی اشتیاق ارمڑ کیخلاف درج
June 21, 2015
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پشاور میں مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ناصر موسیٰ زئی کے گھر پر فائرنگ کرنے کے الزام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے معاون خصوصی اشتیاق ارمڑ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ تحریک انصاف کے مقامی کارکن نے لیگی رہنماء ناصرموسیٰ زئی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ناصر موسیٰ زئی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے معاون خصوصی اشتیاق ارمڑ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ ان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کی۔ پولیس نے ناصرموسیٰ زئی کے بیان پر چار مختلف دفعات کے تحت اشتیاق ارمڑ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے مقدمہ میں دو سو سے زائد کارکنوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے مقامی کارکن زرعلی نے ناصر موسیٰ زئی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران ناصرموسیٰ زئی کی فائرنگ سے تحریک انصاف کا ایک کارکن زخمی ہوا۔