Friday, April 26, 2024

ن لیگ کے سات ارکان نے این آر او مانگا ، مراد سعید کا دعویٰ

ن لیگ کے سات ارکان نے این آر او مانگا ، مراد سعید کا دعویٰ
December 12, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) مراد سعید نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے سات ارکان نے این آر او مانگا۔ مراد سعید نے قومی اسمبلی میں کہا کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا ۔ نوازشریف نے عدالت میں اپنی کمائی کا کوئی جواب نہیں دیا ۔ قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو ڈی چوک میں پھانسی دے کر اثاثے نیلام کئے جائیں۔ مراد سعید نے کہا سادہ سا سوال تھا کہ اثاثے کہاں سے آئے، باپ کہتا ہے مجھے نہیں پتا، بیٹا کہتا ہے دادا کو پتا ہو گا،آج تک کوئی جواب نہیں آیا کہ پیسہ کہا سے آیا۔ انہوں نے کہا ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر بغیر ٹینڈر کے رقوم ادا کی گئی، کسی کو پی سی ون، کسی کو منصوبہ بندی کے نام پر 105 ارب روپے ادا کر دیئے جاتے ہیں۔ مراد سعید نے مزید کہا میں نے 40 کروڑ روپے کی ریکوری بھی کر لی ہے، ہم نے کیسز کھولے بھی اور تحقیقات بھی کی ہیں، ہم ان سے عوام کو لگائے گئے ٹیکوں کا حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا ایک ایک منصوبے پر چار سے پانچ گنا زیادہ رکھا گیا۔ اس لیے بجٹ میں کٹ لگا۔ ان لوگوں سے ریکوری ضرور کرینگے جنہوں نے اس قوم کا پیسہ کھایا ہے۔