Thursday, April 25, 2024

ن لیگ کے سابق سینیٹر ظفر علی شاہ پی ٹی آئی کاحصہ بننے کے لیے تیار

ن لیگ کے سابق سینیٹر ظفر علی شاہ پی ٹی آئی کاحصہ بننے کے لیے تیار
July 5, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگ کے سابق سینیٹر ظفر علی شاہ بھی پی ٹی آئی کاحصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔ ظفر علی شاہ آج عمران خان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سینیٹر ظفر علی شاہ نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان  ظفر علی شاہ کے گھر جائیں گے جہاں ظفر علی شاہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ سابق سینیٹر ظفر علی شاہ نے این اے 53 میں آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد وہ انتخابات سے دستبردار ہونے اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع نے کہا ظفر علی شاہ  کی شمولیت کروانے میں زلفی بخاری کا کردار ہے۔ زلفی بخاری عمران خان کے درینہ ساتھی اور ظفر علی شاہ کے داماد ہیں۔ زلفی بخاری این اے 53 میں عمران خان کی انتخابی مہم کے بھی انچارج ہیں۔