Wednesday, April 24, 2024

ن لیگ کے رہنما رانا افضل کو نیب لاہور نے 16 مئی کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا

ن لیگ کے رہنما رانا افضل کو نیب لاہور نے 16 مئی کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا
May 9, 2019
 لاہور (92 نیوز) ن لیگ کے رہنما رانا افضل  بھی نیب کے ریڈار پر آگئے ۔ نیب لاہور نے 16 مئی کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔ سابق وفاقی وزیر صنعت وپیداوار میاں منظور وٹو کو نیب نے جمعہ کو بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے منظور وٹو کو غیر قانونی بھرتیوں پر طلب کیا ہے۔ نیب نے اس سے قبل تیئیس اپریل کو بھی منظور وٹو کو طلب کیا تھا مگر وہ پچھلی مرتبہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا افضل خان کو سولہ مئی کو طلب کر لیا۔ رانا افضل خان کو فیصل آباد میں ساحل پرائیویٹ لمیٹڈ کی جاری انکوائری کے سلسلہ میں طلب کیا گیا ہے۔ انہیں ساحل اسپتال کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے طلب کیا جا رہا ہے۔ رانا افضل نوازشریف دور میں وزیر مملکت برائے خزانہ رہ چکے ہیں۔