Friday, March 29, 2024

ن لیگ کے دور میں قائد اعظم بزنس پارک میں ایک اینٹ بھی نہیں لگی ، میاں اسلم اقبال

ن لیگ کے دور میں قائد اعظم بزنس پارک میں ایک اینٹ بھی نہیں لگی ، میاں اسلم اقبال
July 19, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے قائد اعظم بزنس پارک کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے دعوے کو سفید جھوٹ  قرار دے دیا  ، کہا کہ  مسلم لیگ ن کے دور میں قا ئد اعظم بزنس پارک میں ایک اینٹ بھی نہیں لگی ۔

وزیر صنعت میاں اسلم اقبال        نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو دعوت ہے کہ وہ میڈیا کے ساتھ قائد اعظم بزنس پارک آئیں، لیگی رہنما آئیں اور بتائیں 2018 تک کونسی اینٹ ان کے ہاتھ سے لگی، قائد اعظم انڈسٹریل پارک منصوبے میں کمیشن کے لالچ میں کمیشن اعلی نے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  عطا تارڑ جس 90 فیصد کام مکمل ہونے کی بات کررہے ہیں وہ رائیونڈ میں مکمل کیا گیا ہوگا، 90 فیصد کام کیا خلاء میں ہوا یا زمین پر،عطا تارڑ بتائیں، قائداعظم بزنس پارک میں بجلی گیس ،سب ہمارے دور میں آئی۔

وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ  مسلم لیگ ن اس لئے منصوبہ مکمل نہیں کرسکی  کیونکہ وہ اپنے من پسند افراد کو ٹھیکہ دینا چاہتے تھے،شہباز شریف نے ڈیزائن کے لئے کاغذی کمپنی کو ٹھیکہ دیا۔