Thursday, May 9, 2024

ن لیگ کے دو بیانیے پارٹی کی حکمت عملی، قائد مسلم لیگ ن کا پارٹی رہنماؤں کو پیغام

ن لیگ کے دو بیانیے پارٹی کی حکمت عملی، قائد مسلم لیگ ن کا پارٹی رہنماؤں کو پیغام
May 31, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نے پارٹی رہنماؤں کے تحفظات کا نوٹس لے لیا۔ ن لیگ کے دو بیانیوں کو پارٹی کی حکمت عملی قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نے پارٹی رہنماؤں کو دو بیانیوں کا فرق واضح کر دیا، بتایا کہ شہباز شریف پارلیمنٹ کی سیاست کریں گے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر عوامی سیاست کریں گی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف پارلیمانی سیاست کے ذریعے حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، مریم نواز عوامی رائے عامہ کے ذریعے حکومت پر دباؤ بڑھائیں گی۔

ن لیگ کے قائد نے پارٹی رہنماؤں کو پیغام دیا کہ پارٹی میں صرف ایک ہی بیانیہ چلے گا ووٹ کو عزت دو کا۔ اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں اور کسی قسم کے ابہام کا شکار نہ ہوں۔