Wednesday, May 8, 2024

ن لیگ کے دو ارکان کا کسی فرد یا خاندان کیلئے استعفیٰ دینے سے صاف انکار

ن لیگ کے دو ارکان کا کسی فرد یا خاندان کیلئے استعفیٰ دینے سے صاف انکار
December 10, 2020

لاہور (92 نیوز) ن لیگ کے دوارکان کا کسی فرد اور خاندان کے لیے استعفیٰ دینے سے صاف انکار کر دیا ، جلیل شرقپوری اور غیاث الدین کاکہنا ہے کہ وہی کریں گے جوملکی مفاد میں ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے دوناراض ارکان پنجاب اسمبلی استعفے دینے سے صاف انکاری ہو گئے ، جلیل شرقپوری اور غیاث الدین نے مؤقف اختیار کیا کہ کسی کے ذاتی مفاد کےلئے استعفی نہیں دے سکتے۔

رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے 92 نیوز سے بات چیت  میں کہا کہ انتشارکی سیاست کے ساتھی نہیں بن سکتے ۔ استعفیٰ مانگاگیا توسب سے پہلے ملکی مفاد دیکھیں گے پھرفیصلہ کریں گے۔

ایم پی اے غیاث الدین کاکہنا ہے کہ جو جماعت قومی اداروں کے خلاف ہوگی وہ کبھی قومی مفاد میں کوئی کام کرہی نہیں سکتی۔

پی ڈی ایم نے ارکان اسمبلی کو اکتیس دسمبرسے پہلے استعفے جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے۔