Tuesday, April 23, 2024

ن لیگ کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلیاں، مریم نواز کو نائب صدر بنا دیا گیا

ن لیگ کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلیاں، مریم نواز کو نائب صدر بنا دیا گیا
May 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگ کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلیاں کر دی گئیں۔ مریم نواز کو نائب صدر بنا دیا گیا۔ احسن اقبال جنرل سیکرٹری، شاہد خاقان سینئر نائب صدر مقرر کر دیئے گئے۔ مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کی تنظیم نو سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے، تنظیم نو کا اعلامیہ لندن سے پارٹی کے صدر شہباز شریف نے جاری کیا ہے جس کے مطابق نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر ہوں گی۔ اعلامیے کے مطابق شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور احسن اقبال مرکزی جنرل سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔ نائب صدور میں عابد شیرعلی، ایاز صادق،  برجیس طاہر اور درشن لعل شامل ہیں جب کہ مریم اورنگزیب  پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان ہوں گی۔ مرکزی رہنماؤں کی ایک خصوصی کمیٹی بنائی جائے گی جس میں خواجہ سعد رفیق،  پرویز رشید،  مشاہد اللہ خان، اقبال ظفر جھگڑا  اور دیگر رہنما شامل ہوں گے۔