Saturday, April 27, 2024

ن لیگ کے اعصاب پر بھاری تھا ہی اب پیپلزپارٹی کو بھی چبھنے لگاہوں،فیصل واوڈا

ن لیگ کے اعصاب پر بھاری تھا ہی اب پیپلزپارٹی کو بھی چبھنے لگاہوں،فیصل واوڈا
December 17, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے امتیاز شیخ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں  ن لیگ کے اعصاب پر تو بھاری تھا ہی لیکن پتا نہیں پیپلزپارٹی کو بھی چبھنے لگ گیا ہوں ،گورنرسندھ عمران اسماعیل بولے 100 دن کا حساب مانگنے والوں نے 70 سال میں کچھ نہیں کیا ، اب احتساب کا عمل طاقتور سے شروع ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاق سندھ کو اس کے حصے کا پورا پانی دے رہا ہے، سندھ حکومت کو ڈیم بناکر پانی کے معاملے پر توجہ دینی چاہئے تھی، آصف زرداری کنفیوژن کا شکار ہیں، ان پر کرپشن کے مقدمات ہیں اور انکوائریاں چل رہی ہیں۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ  آصف زرداری نے کرپشن کی ہے تو مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا، ان کے خلاف نیب سمیت دیگر ادارے تحقیقات کررہے ہیں، اگر کرپشن ثابت ہوجائے گی تو وہ بھی گرفتار ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے 70 سال کچھ نہیں کیا وہ ہم سے سو دن کا حساب مانگ رہے ہیں، ملک میں اب طاقت ور سے احتساب کا عمل شروع ہوگا۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے اعصاب پر بھاری تھا اب پیپلزپارٹی کے اعصاب پر بھی بھاری ہوگیا ہوں، سندھ کے حقیقی مسائل پر وزیر اعلی سندھ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے 22 ویں کانووکیشن میں پاس آؤٹ ہونے والے طلباء میں ڈگریاں بھی تقسیم کیں۔