Wednesday, May 8, 2024

ن لیگ کی کارنر میٹنگ کے دوران لڑائی کا معاملہ ، دونوں سیاسی پارٹیوں نے درخواست جمع کرا دی

ن لیگ کی کارنر میٹنگ کے دوران لڑائی کا معاملہ ، دونوں سیاسی پارٹیوں نے درخواست جمع کرا دی
October 5, 2018
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ کے دوران لڑائی کے معاملے میں دونوں سیاسی پارٹیوں نے تھانے میں درخواست جمع کرا دی۔ لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو میں ن لیگ کی کارنر میٹنگ کے دوران دو گروپوں میں تصادم ہوا جس میں لیگی کارکنان نے پی ٹی آئی پر لڑائی کا الزام عائد کر دیا۔ رات گئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور پی ٹی آئی کے ہمایوں اختر نے تھانہ فیکٹری ایریا میں درخواست دے دی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چونگی امرسدھو کے علاقے میں دس افراد نے ڈنڈوں کے ساتھ ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ جنہوں نے جھگڑا کیا یہ پہلے بھی اپنے علاقے میں مار پیٹ میں مشہور ہیں۔ جان محمد عرف جانا ہر وقت مار پیٹ کے معاملات میں ملوث رہتے ہیں اور سیاسی لوگوں کے کندھے استعمال کرتے ہیں۔ ہمایوں اختر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ خواجہ سعد رفیق نے کارکنوں کے ہمراہ پی ٹی آئی کے کارکنوں پر حملہ کیا۔ پولیس کا کہنا تھا معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ مزید حقائق سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد آئیں گے۔