Thursday, March 28, 2024

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا آج کیمپ جیل پہنچنے کا فیصلہ

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا آج کیمپ جیل پہنچنے کا فیصلہ
July 17, 2019
لاہور (روزنامہ 92 ) مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے ہوم سیکرٹری کی اجازت نہ ملنے کے باوجود آج کیمپ جیل پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے ، ن لیگ کیمپ جیل میں رانا ثنا کی سربراہی میں حکومت پنجاب کے خلاف پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کرنا چاہتی ہے ۔ پارلیمانی پارٹی رانا ثنا اور سعدرفیق سے ملاقات کرکے آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرنا چاہتی ہے ، پارلیمانی پارٹی نے رانا ثنا کی گرفتار ی سے قبل انہیں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن چیمبر میں بلانے کا فیصلہ کی تھا لیکن گرفتاری کی وجہ سے رانا ثنا اسمبلی نہ پہنچ سکے جس کے بعد پارلیمانی پارٹی ان کے پاس جیل پہنچنا چاہتی ہے ۔ جیل مینوئل کے مطابق جیل میں کسی قسم کی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اس لئے پارلیمانی پارٹی نے دورہ کرنے کا بہانہ بنایا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ہر رکن کو جیل کا دو رہ کرنے کا استحقاق حاصل ہے ، جس کی بنیاد پر ان ارکان نے ہوم سیکرٹری اور آئی جی جیل خانہ جات کو آج ملاقات کیلئے باضابطہ درخواست دی ہے ،درخواست دینے والوں میں رانا مشہود ،سمیع اﷲ خان،غزالی سلیم بٹ،مجتبیٰ شجاع ،شہباز احمد،مرغوب احمد،بلال یاسین،خواجہ عمران نذیر ،چودھری اختر ،ملک غلا م حبیب ،ملک وحید،سہیل شوکت بٹ،سیف الملوک کھوکھر،رمضان صدیق بھٹی ،اختر حسین ،رانا طارق ،راحیلہ ندیم،عظمیٰ زاہد بخاری،کنول پرویز،سلمیٰ سعدیہ تیمور اور عنیزہ فاطمہ ودیگر شا مل ہیں ۔ اس حوا لہ سے آ ئی جی جیل خا نہ جات نے روزنا مہ 92نیو ز کو بتایا کہ ارا کین اسمبلی کی جا نب سے در خوا ست مو صول ہو ئی ہے تا ہم را ت گئے تک ہو م ڈیپا رٹمنٹ کی جا نب سے انکو دورہ کی اجا زت نہیں دی گئی ، اجا زت ملنے پر جیل قوانین کے تحت دورہ کرائینگے ۔