Thursday, April 25, 2024

ن لیگ کی نہم کی مطالعہ پاکستان کی نئی کتاب سے ختم نبوت ذکر نکالنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

ن لیگ کی نہم کی مطالعہ پاکستان کی نئی کتاب سے ختم نبوت ذکر نکالنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
May 4, 2020
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے نویں جماعت کی مطالعہ پاکستان کی نئی کتاب سےختم نبوت ذکر نکالنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ نویں جماعت کی مطالعہ پاکستان کی نئی کتاب سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی تسلیم کرنے کا ذکر نکالنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن سمیع اللہ خان کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ نہم جماعت کی پرانی کتاب میں لکھا تھا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی تسلیم کرنا عقید رسالتﷺ کا لازمی جزو ہے۔ نئی مطالعہ پاکستان میں لکھا گیا ہے قرآن اور اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو سرچشمہ ہدایت ماننا عقیدہ رسالتﷺ کا لازمی تقاضا ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نہم جماعت کی نئی مطالعہ پاکستان سے آخری نبی کا لفظ ہٹا دیا گیا۔ یہ عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کو پس پشت ڈالنے کی سازش ہے،کوئی بھی سچا مسلمان عقید ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ نہم جماعت کی نئی کتاب میں یہ تبدیلی فوری ختم کی جائے، پرانی مطالعہ پاکستان کی کتاب کو دوبارہ نصاب میں شامل کیا جائے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے درخواست ہے کہ اس معاملے کا خصوصی طور پر نوٹس لیں،اس معاملے پر ایوان میں خصوصی بحث کرائی جائے۔