Saturday, April 20, 2024

ن لیگ کی مڈل اسٹمپ اڑنے والی ہے ،دوہزار پندرہ الیکشن کا سال ہوگا :عمران خان

ن لیگ کی مڈل اسٹمپ اڑنے والی ہے ،دوہزار پندرہ الیکشن کا سال ہوگا :عمران خان
May 15, 2015
ملتان (ویب ڈیسک)عمران خان نے ایک بارپھردوہزار پندرہ کوالیکشن کا سال قرار دے دیا کہتے ہیں کہ ن لیگ کی مڈل اسٹمپ اڑنےوالی ہے، نواز حکومت نے دوسال میں  ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ ملتان میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران  خان نےحکومت پرتابرتوڑ حملے کئے اورکہا کہ جوڈیشل کمیشن میں  پتہ چل جائے گا کہ ن لیگ کو تودھاندلی بھی کرنی نہیں آتی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا حکومت نے دوسال میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، صاف پانی اور صحت کی سہولتیں نہیں، حکومت کوموٹرویز اور انڈرپاسز بنانے کی پڑی ہے دانش اسکولزکا منصوبہ بھی ناکام ہوگیا۔ عمران خان اس موقع پربرطرف ایس ایس پی محمد علی نیکوکارا کی تعریف کرنا اورآئی جی پنجاب کو للکارنا بھی نہ بھولے۔ تحریکِ انصاف کےرہنما کا کہنا تھا، کراچی میں امن تب آئے گا جب پولیس غیرسیاسی ہوگی، خیبر پختونخوا میں بہترین نظام کی بنیاد رکھ دی، بلدیاتی الیکشن سے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔