Thursday, May 9, 2024

ن لیگ کی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ملتوی

ن لیگ کی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ملتوی
January 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگ کی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو گیا۔ تحریک انصاف کی سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی 3 ہفتے ملتوی کرنے کی درخواست پرپیپلز پارٹی اور ن لیگ نے احتجاج کیا۔ سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی۔ اگلا اجلاس 11 فروری کو ہو گا۔