Friday, April 19, 2024

ن لیگ کی عوام کیلئے یوٹیلٹی بیلز کی ادائیگی میں ایک سال کی چھوٹ کا مطالبہ

ن لیگ کی عوام کیلئے یوٹیلٹی بیلز کی ادائیگی میں ایک سال کی چھوٹ کا مطالبہ
April 1, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)  ن لیگ نے عوام کیلئے یوٹیلٹی بیلز کی ادائیگی  میں ایک سال کی چھوٹ کا مطالبہ کر دیا ، ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اسکول فیس ادا کرنے کیلئے فنڈ قائم کیا جائے ، امداد کے طور پر 15 ہزار روپے فی خاندان دیے جائیں ،  شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف قومی سطح پر ایکشن پلان دیں گے۔

 ن لیگ کی عوام کیلئے یوٹیلٹی بیلز کی ادائیگی میں ایک سال کی چھوٹ کا مطالبہ کر دیا ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لیگی رہنماوں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کا یہ مطلب نہیں ملک کا معاشی نظام روک دیا جائے، کورونا معاملے پر حکومتی حکمت عملی نظر نہیں آئی، پورے ملک میں ایک جیسا لاک ڈاؤن کرنا ہو گا، وائرس کا پھیلاؤ روکنے کا یہی واحد طریقہ ہے۔

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عالمی جائزے کے مطابق 43 فیصد پاکستانیوں نےحفاظتی تدابیراختیارنہیں کیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں 70روپے لیٹر پر فکس کی جائیں  ، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بھی 33 فیصد کمی کی جائے ۔۔ ایل این جی کی قیمت میں 50 فیصد کمی کی جائے ، اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں مزید دو فیصد کمی کا اعلان کرے   اور بجلی کے 3 اور گیس کے2ہزار روپے کےبل کی ادائیگی میں ایک سال چھوٹ دی جائے۔

لیگی رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ انہی لوگوں کو اسپتالوں میں داخل کیا جائے جن میں شدید علامات ہوں ہائی رسک علاقوں کی نشان دہی کر کے حفاظتی انتظامات کیے جائیں ۔ پاکستان جیسے غریب ممالک میں اسکریننگ نہیں ہوگی تو پتا ہی نہیں چلے گا کتنے مریض ہیں۔ پاکستان میں صحت کی سہولیات پہلے ہی بہت کم ہیں۔