Sunday, April 28, 2024

ن لیگ کی صدارت سنبھالنے کے بعد شہباز شریف پہلی مرتبہ کراچی پہنچ گئے

ن لیگ کی صدارت سنبھالنے کے بعد شہباز شریف پہلی مرتبہ کراچی پہنچ گئے
April 14, 2018
کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وکلاء اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کی صدارت سنبھالنے کے بعد شہبازشریف پہلی مرتبہ کراچی پہنچے ۔ لیگی کارکن ہاتھوں میں قائدین کی تصویریں اور پارٹی پرچم لئے صبح سے ہی ایئرپورٹ پر پہنچ گئے تھے ۔ مسلم لیگ ن کے صدر ایئرپورٹ پہنچے تو کارکنوں سے ملے بغیر ہی سخت سکیورٹی میں گورنر ہاؤس روانہ ہو گئے اور صبح سے آنے والے کارکنوں کو کوئی لفٹ ہی نہیں کرائی ۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے گورنر سندھ سے ملاقات کی جس میں سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے کہا قیام امن سے کراچی سرمایہ کاری کیلئے آئیڈیل شہر بن گیا ہے جبکہ شہباز شریف نے کہا موقع ملا تو سندھ کی حالت بھی بدلیں گے ۔