Tuesday, April 23, 2024

ن لیگ کو یہاں تک پہنچانے کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے، شیخ رشید

ن لیگ کو یہاں تک پہنچانے کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے، شیخ رشید
August 10, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ن لیگ کو یہاں تک پہنچانے کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا چودھری شوگر ملز کیس اہم ہے۔ شریف خاندان کو شوگر لگا دے گا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے دروازے بند ہو چکے ہیں۔ سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس پر بھارت کی درخواست مسترد کرتا ہوں۔ جب تک میں وزیر ریلوے ہوں سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چلے گی۔ شیخ رشید بولے مودی دنیا میں ہٹلر کی کاپی اور نازی ازم کی داستان ہے۔ بھارت پھنس گیا ہے۔ کشمیر پر قبضے کی قیمت چکانا ہو گی۔ شیخ رشید نےکہا جنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہو گی۔ سری نگر کا لال چوک بھارت کا قبرستان بن جائے گا۔