Friday, May 17, 2024

ن لیگ کو وفادار آر او ڈسکہ نے الیکشن جتوایا، فردوس عاشق اعوان

ن لیگ کو وفادار آر او ڈسکہ نے الیکشن جتوایا، فردوس عاشق اعوان
April 11, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ، ن لیگ کی وفاداریوں کے بندھن میں بندھے آر او ڈسکہ منشیات فروشوں، قبضہ مافیا کی معاونت کرتے ہوئے ن لیگ کو الیکشن جتوانے میں بالآخر کامیاب ہوئے۔

اُنہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ، علی اسجد ملہی اور تحریک انصاف کے ورکرز کو ن لیگی گاڈ فادرز کا مقابلہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ تحریک انصاف کا مقابلہ جرائم پیشہ گروپس کے علاوہ آر او ڈسکہ کیساتھ بھی تھا۔

مزید لکھا کہ، حکومتی دباؤ سے پاک انتخابات کی اس سے پہلےکوئی مثال نہیں ملتی، انتظامی اختیارات کے باوجود حکومت نے الیکشن میں کسی قسم کی مداخلت نہ کرکے اداروں کو آزاد اور خود مختار بنانے کی اعلیٰ مثال قائم کی۔