Thursday, April 25, 2024

ن لیگ کا کوٹ مومن میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ

ن لیگ کا کوٹ مومن میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ
January 6, 2018

سرگودھا (92 نیوز) نون لیگ بھی آج سیاسی سرگودھا میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
سرگودھا کے قریب کوٹ مومن میں جلسہ ہو گا۔ نواز شریف جلسے سے خطاب کریں گے۔
جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے کوٹ مومن میں پنڈال تیار ہے۔ کرسیاں لگا دی گئی ہیں اور پنڈال کو پارٹی لیڈروں کے بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔
ادھر سکیورٹی انتظامات بھی سخت کیئے گئے ہیں۔