Sunday, May 19, 2024

ن لیگ کا چیئرمین نیب کے انٹرویو پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ

ن لیگ کا چیئرمین نیب کے انٹرویو پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ
May 24, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگ نے چیئرمین نیب کے انٹرویو پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

 سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہمیں نظر آتا ہے چیئرمین نیب پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، حقائق بتاتے ہیں کہ دال میں کچھ کالا نہیں پوری دال ہی کالی ہے، الزام ثابت ہونے تک کوئی قصوروار نہیں ہوتا لیکن یہ اصول عمران خان نہیں مانتے۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا انصاف سب کا حق ہے، ہمیں انصاف نہیں ملا تو کیا ہوا چیئرمین نیب کو تو ملنا چاہئے، معاملے پر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے۔

 پیپلزپارٹی نے بھی چیئرمین نیب کو ملنے والی دھمکیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 اعتزازاحسن کا کہنا ہے چیئرمین نیب بتائیں کون دھمکیاں دے رہا ہے، ٹیپ سے چیئرمین نیب کی اخلاقی صورت حال کافی متاثر ہوئی، معاملے کا فرانزک ہونا چاہئے، خاتون نے چیئرمین نیب کو پھنسایا۔

 اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیئرمین نیب کے معاملے پر لاتعلق رہنے کا اعلان کر دیا۔ ٹوئٹرپیغام میں کہا کسی کی ذاتی زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں، نیب سے متعلق تحفظات کا ہر فورم پر اظہار کرتے رہیں گے۔