Friday, April 19, 2024

ن لیگ کا پیپلز پارٹی سے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا مطالبہ

ن لیگ کا پیپلز پارٹی سے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا مطالبہ
March 29, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی سے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا مطالبہ کردیا، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں 57 سینیٹرز لکھ کر دے چکے ہیں کہ وہ اپوزیشن میں ہیں۔

سابق وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ن لیگ ان کے ساتھ چلنے کو تیار ہے جو پارلیمان، جمہوریت اور پی ڈی ایم کے اصولوں کے ساتھ ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسد قیصر اپوزیشن کا اعتماد کھو چکے، انکی کسی بات کو سننے اور کسی کمیٹی میں جانے کو تیار نہیں۔ پہلے، ووٹ چوری کرنے پریذائیڈنگ افسر اٹھانے، کیمرے لگانے سے توبہ کریں پھر انتخابی اصلاحات کی بات کی جائے۔

انہوں نے کہا، پیپلزپارٹی کو مبارک ہو انکا اپوزیشن لیڈر بن گیا ہے، وہ اپوزیشن نہیں ہوتی جس بینچ پر حکومتی اراکین بیٹھیں۔ ضرورت اس وقت تمام اداروں کو آئین کے مطابق چلنے کی ہے۔ احتساب کا ادارہ خود قابل احتساب بن گیا ہے۔