Wednesday, May 8, 2024

ن لیگ کا وزیراعظم عمران خان پر ایف آئی آر درج کرنے کا نیا مطالبہ

ن لیگ کا وزیراعظم عمران خان پر ایف آئی آر درج کرنے کا نیا مطالبہ
February 10, 2020
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے آٹا اور چینی چور مافیا کی سرپرستی پر وزیراعظم عمران خان پر ایف آئی آر درج کرنے کا نیا مطالبہ کردیا۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ آٹا اور چینی چور مافیا کی سرپرستی پر عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، عمران خان نے اپنے اے ٹی ایمز کو آٹا، گندم اور چینی غائب کرنے کا پورا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود مافیا کی تلاشی کیوں نہیں ہوئی، عمران صاحب چھوٹے دکانداروں پر چھاپے مارنے سے اصل مافیا نہیں بچ سکتا، ‏‎عمران خان کے دور میں کرپشن انتہا پر ہے، اس لئے مہنگائی بھی انتہا پر ہے۔ مریم اورنگزیب مزید بولیں کہ عمران صاحب نے ہی بتایا تھا وزیراعظم چور ہو تو مہنگائی بڑھتی ہے، مافیا کی تلاشی ہو تو 13 ہزار ارب قرض، چینی اور آٹا چوری کا حساب مل جائے گا۔