Saturday, April 20, 2024

ن لیگ کا قائد لندن میں بیٹھ کر اداروں کیخلاف بات کرتا ہے ، شفقت محمود

ن لیگ کا قائد لندن میں بیٹھ کر اداروں کیخلاف بات کرتا ہے ، شفقت محمود
September 26, 2020

لاہور ( 92 نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا قائد لندن میں بیٹھ کر اداروں کے خلاف بات  کرتا ہے  جبکہ ان کے لوگ اداروں سے خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں عوام  ان کو سمجھ چکے ہیں، پرائمری کلائسز کھلنے کا فیصلہ این سی او سی میٹنگ میں ہو گا۔

 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا اپوزیشن صرف باتیں کرتی ہے ان میں دم نہیں ،  ن لیگ کا قائد لندن بیٹھ کر اداروں کے خلاف بات کرتا ہے، رہنما خفیہ ملاقاتیں کرتے ہیں، عوام ان کو جان چکے ہیں ۔

 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 30 ستمبر کو تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھل جائیں گے، پرائمری کلاسز کے حتمی فیصلے کے لیے این سی او سی کی میٹنگ ہو گی۔

 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا سکول کھلنے سے پہلے اور بعد میں اسپشل ٹیسٹنگ کر رہے ہیں، کورونا میں کمی کے حوالے سے مثبت نتائج ہیں۔