Thursday, May 9, 2024

ن لیگ کا شہباز شریف کو فوری ڈاکٹر تک رسائی دینےکا مطالبہ

ن لیگ کا شہباز شریف کو فوری ڈاکٹر تک رسائی دینےکا مطالبہ
November 9, 2020

لاہور(92 نیوز) ن لیگ نے شہباز شریف کو فوری ڈاکٹر تک رسائی دینے کا مطالبہ کر دیا ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کو جان بوجھ کر بکتر بند گاڑی میں لایا گیا جس سے اِن کی کمر میں تکلیف ہوئی۔ شہباز شریف کو اسپتال میں اپنے ڈاکٹر تک رسائی نہ دینا کم ظرفی کی انتہا ہے۔ شہبازشریف کو تکلیف اس لئے دی جارہی ہے کیونکہ انہوں نے پنجاب کو ترقی دی۔ عمران خان جو مرضی کر لیں، این آر او نہیں ملے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران صاحب جان بوجھ کر شہبازشریف کی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ عمران صاحب شہبازشریف کو اذیت دے کر آپ اپوزیشن کو بلیک میل نہیں کرسکتے۔ شہباز شریف کو نا حق گرفتار کر کے پنجاب کی ترقی کو روکا جا رہا ہے ، عوام سب جانتی ہے۔