Friday, April 19, 2024

ن لیگ کا سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان

ن لیگ کا سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان
February 9, 2021

لاہور (92 نیوز) ن لیگ نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، عمران خان کی جماعت میں بغاوت ہے، انکو خطرہ ہے کہ اپنے پیارے ووٹ نہیں دیں گے۔ اوپن بیلٹ کا مطلب فرینڈز آف عمران خان کو این آر او دینا ہے۔

انہوں نے کہا، یہ سینیٹ انتخابات کو بھی متنازعہ کرنا چاہتے ہیں، ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔ ہم نے لوڈشیڈنگ، دہشت گردی ختم کرکے دکھائی، ہم نے قوم سے جو بھی وعدے کیے پورے کیے۔ اپوزیشن انتخابی اصلاحات پر یقین رکھتی ہے، 26 مارچ ایک سنگ میل ہوگا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بولے حکمرانوں کو آئین و قانون کی کوئی پرواہ نہیں، حکومت کا جانا ٹھہر چکا۔ کہا کہ نوازشریف علاج مکمل ہونے پر واپس آجائیں گے۔

اُنہوں نے کہا،آج ایسی حکومت ہے جو نہ ملک کے مسائل سمجھتی ہے نہ عوام کے مسائل سمجھتی ہے۔ پی ڈی ایم کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں نظام کی تبدیلی ہے۔