Sunday, May 5, 2024

ن لیگ کا زیادہ تر طبقہ جنوبی پنجاب صوبہ کے حق میں ہے ، شاہ محمود قریشی

ن لیگ کا زیادہ تر طبقہ جنوبی پنجاب صوبہ کے حق میں ہے ، شاہ محمود قریشی
May 15, 2019
ملتان ( 92 نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ کا زیادہ  تر طبقہ جنوبی پنجاب صوبہ کے حق میں ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ  جنوبی پنجاب صوبہ سے متعلق پاکستان پیپلزپارٹی نے مثبت جواب دیاہے ن لیگ کا زیادہ تر طبقہ بھی جنوبی پنجاب صوبہ کا حامی ہے ۔ نیا صوبہ ملتان ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن پر مشتمل ہو گا،  صوبہ  جنوبی پنجاب کا مسئلہ عملی طور پر آگے بڑھ رہا ہے،دیگر جماعتوں سے بات چیت کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کئے وعدے پر پیشرفت کی ، قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم بل پیش کردیا گیا  ہے ۔ ملتان میں سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  2018 میں جنوبی پنجاب کے عوام کو الگ صوبہ دینے کا وعدہ کیا تھا، آئینی ترمیم پر مشاورت کے لئے اسپیکر کو اختیارات مل گئے ہیں، ایک اسپیشل کمیٹی تشکیل دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔

جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانےکیلئے آئینی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

انہوں نے کہا کہ  جنوبی پنجاب صوبے کے لیے آئین میں ترمیم درکار ہے،آرٹیکل1، 51،59،106،198،218میں ترمیم کرنا ہو گی ،   آرٹیکل ایک میں جنوبی پنجاب ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان کے اضلاع پر مشتمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 51 میں ایک علیحدہ اسمبلی کا وجود شامل ہے جبکہ آرٹیکل 59 میں ایک ترمیم درکار ہے ، جنوبی پنجاب کو سینیٹ میں نمائندگی بھی دی جائے گی جبکہ  آبادی کی بنیاد پر نشستیں بھی تقسیم ہوں گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی 120نشستیں ہوں گی، پنجاب کی 251نشستیں ہوں گی،جنوبی پنجاب کی علیحدگی سے ہائی کورٹ کی تشکیل بھی ہوگی، جنوبی پنجاب ہائی کورٹ کا مرکز ملتان ہوگا ،جنوبی پنجاب کا سہرا سب کے سر ہوگا۔

آئیں دو تہائی اکثریت بن جائیں تاکہ جنوبی پنجاب صوبہ بنایا جا سکے ، شاہ محمود

وزیر خارجہ نے کہا کہ  الگ صوبے کے لئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی ہمارا ساتھ دے، الگ صوبے پر پیش رفت کے لیے پیپلزپارٹی کے ساتھ بات چیت کریں گے،پیپلزپارٹی دو تہائی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے جنوبی پنجاب صوبہ نہ بنا سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری قوم متفق ہوئی، دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی گئی ۔ آئی ایم ایف کا بورڈ جون میں منظوری دے گا، یہ ماضی کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہیں ہے، اسکیم کو حقیقت پسندانہ رکھا ہے۔

 پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی قرارداد جمع کرادی گئی

وزیر خارجہ نے کہا کہ کیا آپ کشکول تھامے رکھنا چاہتے ہیں؟ ، پاکستان کو خودکفیل بنانے اور کشکول توڑنے کی ایک کوشش ہے،  اتنے وسائل بنا لیں کہ آئی ایم ایف سے نجات مل جائے،  کچھ قوتیں پاکستان اور چین کے تعلقات متاثر کرنا چاہتی ہیں، جس کے لیے کچھ خبروں کو ہوادی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے باہمی سوچ بچار کے بعد مسائل حل کر لیں گے، بہت سے قوتوں کو سی پیک ہضم نہیں ہورہا۔