Sunday, April 28, 2024

ن لیگ کا ایک صدر نا اہل ہوا،دوسرا کراچی آگیا ہے ،مراد علی شاہ

ن لیگ کا ایک صدر نا اہل ہوا،دوسرا کراچی آگیا ہے ،مراد علی شاہ
April 14, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورہ کراچی کے دوران کی جانے والی تنقید پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایک صدر نا اہل ہو گیا ، اب دوسرا کراچی آیا ہے ۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے تو کسی کو شہر کا خیال نہیں آیا،  ن لیگ ہو یا کھلاڑی ، الیکشن قریب آتے ہی سب برساتی مینڈک کی طرح نکل آئے ہیں ۔