Saturday, May 11, 2024

ن لیگ کا اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا امیدوار بہت متنازعہ تھا، بلاول بھٹو

ن لیگ کا اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا امیدوار بہت متنازعہ تھا، بلاول بھٹو
March 27, 2021

کراچی ( 92 نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نون لیگ کاامیدوار بہت متنازعہ تھا ، یہ عہدہ ہمارا حق تھا کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں نہ نون لیگ کے سخت بیانات کا جواب دیں گے، اگر اپوزیشن متحد رہے گی تو ہی عمران خان کو نکال سکیں گے۔

انہوں نے اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس پاکستان کی خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے  ہر فورم پر چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کو ٹھنڈا پانی پینے اور لمبی سانسیں لینے کا مشورہ بھی دے ڈالا ، کہا کہ الزامات سے تعلقات مضبوط نہیں رہیں گے ، ایک دوسرے پر تنقید کریں گے تو حکومت کے سہولت کار بنیں گے ، اپوزیشن کی دوسری جماعتوں نے حکومت کو مدت پورے کرنے کا اشارہ دیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اعظم نذیر تارڑ بےنظیر بھٹو کےقاتلوں کے وکیل ہیں، یوسف گیلانی اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کی وجہ سے نااہل ہوئے تھے۔