Friday, April 26, 2024

ن لیگ پر اعتماد نہیں قومی مفاد میں کڑوا گھونٹ پی رہےہیں،لطیف کھوسہ

ن لیگ پر اعتماد نہیں قومی مفاد میں کڑوا گھونٹ پی رہےہیں،لطیف کھوسہ
June 17, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پنجاب کے سابق گورنر اور پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ  مسلم لیگ ن پر اعتماد نہیں قومی مفاد میں کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں،ن لیگ  چارٹر آف ڈیموکریسی پر پورا نہیں اتری،نیب قوانین کے خاتمے کے لیے ن لیگ سے تعاون مانگا لیکن انہوں نے ساتھ نہیں دیا،مسلم لیگ ن اب خود ان سب چیزوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ بلاول اورمریم کی  ملاقاتیں ہوئیں مگر  جیالوں کو ن لیگ پر اعتماد نہیں ،  سندھ ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےپیپلزپارٹی کے رہنما ہنما لطیف کھوسہ دل کی بات زبان پر لے آئے اور کہا کہ  ن لیگ پر اعتماد نہیں قومی مفاد میں کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت کو ن لیگ پر تحفظات ہیں ، کہاکہ ن لیگ چارٹر آف ڈیموکریسی پورا نہیں اتری، مارشل لا کے زمانے میں آئین میں شامل کی گئی شقوں کے خاتمے کے لیے ن لیگ نےساتھ نہیں دیا ،نیب قوانین کے خاتمے کے لیے ن لیگ سے تعاون مانگا لیکن انہوں نے ساتھ نہیں دیا،۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اب خود ان سب چیزوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے، نواز شریف خود اسی وجہ سے نا اہل ہوئے۔ لطیف کھوسہ نے تحریک انصاف پر بھی تنقید کے تیربرسائے اور کہا کہ  قومی اسمبلی سے بجٹ منظور ہوتادیکھائی نہیں دے رہا ، بجٹ منظورنہ ہواتو وفاقی حکومت پر عدم اعتماد تصورہوگا اورتحریک انصاف کی حکومت کو گھرجانا پڑ سکتاہے۔ جیالے رہنما کاکہناتھاکہ سندھ میں گورنرراج لگانا آسان نہیں ہےوزیراعلی سندھ کی گرفتاری سے بھی نہیں ڈرتے۔