Saturday, April 27, 2024

ن لیگ والے اتفاق کر چکے قیادت شہباز شریف کے ہاتھ میں ہو گی ، شاہ محمود قریشی

ن لیگ والے اتفاق کر چکے قیادت شہباز شریف کے ہاتھ میں ہو گی ، شاہ محمود قریشی
April 23, 2018
ملتان (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ والے اتفاق کر چکے قیادت شہباز شریف کے ہاتھ میں ہو گی، این آر او کی کوششیں ہو سکتی ہیں، اب ڈیل کا زمانہ نہیں ہے، اگر ن لیگ والے بیانیہ تبدیل کرتے ہیں تو پھر بہتر ہے۔ ملتان میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صوبہ محاذ والوں سے بڑی اچھی بات ہوئی، انہیں بتایا کہ تحریک انصاف پہلی پارٹی ہے جس نے الگ صوبے کی بات کی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا 29 کو اپریل لاہور میں  بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، جلسہ میں مزید اہم وکٹیں  بھی گر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا بلاول کو اپنی رائے کا حق پہنچتا ہے، پچھے دس سال سے سندھ میں حکومت ہے پیپلز پارٹی کی لیکن کچرا نہیں اٹھ  سکا۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سندھ سے ریجرز ہٹا دی جاے تو امن و عامہ کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ایک کرپٹ نظام کی وجہ سے ملک اس مقام تک نہیں پہنچ سکا، ہم کہ رہے ہیں دو نہیں ایک پاکستان، اس سلوگن کے ساتھ 2018 الیکشن  کی کمپین کو شروع کریں گے۔