Friday, April 19, 2024

ن لیگ والوں کی پارٹی میں کوئی نہیں سن رہا،باہر کون سنے گا، فواد چودھری

ن لیگ والوں کی پارٹی میں کوئی نہیں سن رہا،باہر کون سنے گا، فواد چودھری
July 13, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ والوں کی پارٹی میں کوئی نہیں سن رہا،باہر کون سنے گا۔

اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کے مطالبے پر وفاقی وزیر فواد چودھری کی ن لیگ کی قیادت پر کڑی تنقید کر ڈالی ، پی ایم ڈی سی کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن پر کڑے وار کیے،کہا  وزاعظم عمران خان کے استفعے کے مطالبے کرنے والی نون لیگ کی نون لیگ میں  کوئی نہیں سن رہا باہر کون سنے گا۔

فواد چوہدری کا کہناتھا کہ حکومت معیشت کی بہتری کیلئے در پیش مسائل کا مقابلہ کر رہی ہے ، اپوزیشن کو چائیے پاکستان کو آگے بڑھانے کو کوششوں میں رخنہ نہ ڈالے ، انھوں نے کہا کہ عمران خان کو چھوڑیں پہلے یہ فیصلہ کریں اپوزیشن کس نے کرنی ہے

وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق  وزیراعظم نواز شریف پانامہ کیس میں ملک سے فرار ہیں جبکہ سندھ میں جی آئی  ٹی نے پیپلزپارٹی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔