Thursday, May 9, 2024

ن لیگ والوں کا لڈیاں ڈالنا سمجھ سے بالاتر ہے ، فیاض الحسن چوہان

ن لیگ والوں کا لڈیاں ڈالنا سمجھ سے بالاتر ہے ، فیاض الحسن چوہان
February 14, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ن لیگ والوں کا لڈیاں ڈالنا سمجھ سے بالاتر ہے، وہ ایسے خوشیاں منا رہے ہیں جیسے شہبازشریف بری ہو گئے ہیں۔ صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ کو درست قرار دیا۔ دوسری طرف الحمراء ہال میں منو بھائی کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے نامور کالم نگارکو خراج عقیدت پیش کیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ انکی وزارت فنکاروں اور صحافیوں کیلئے کام کررہی ہے۔ کہا جب سے وزارت سنبھالی معلوم نہیں میرے خلاف روزانہ کون خبریں چلاتا ہے۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سیاسی مخالفین پر ہلکے پھلکے انداز میں تنقیدکرتے ہوئے کہا مجھ پر میرے مخالفین جادو کرنا چاہتے ہیں.، میرے کمرے سے ہڈیا ں بھی برآمد ہوئیں۔