Friday, April 26, 2024

ن لیگ نے چینی کمیشن کی رپورٹ مسترد، عدالت میں جانے کا عندیہ دیدیا

ن لیگ نے چینی کمیشن کی رپورٹ مسترد، عدالت میں جانے کا عندیہ دیدیا
May 22, 2020
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن نے چینی کمیشن کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے عدالت میں جانے کا عندیہ دے دیا۔ لیگی رہنماؤں نے عمران خان سمیت دو وفاقی وزراء کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاناما میں نام نہ ہونے کے باوجود نوازشریف کمیشن میں پیش ہوسکتے تھے تو عمران خاں کیوں نہیں؟ خواجہ آصف نے چینی اسکینڈل کاذمہ داروزیراعظم کوقراردے دیاـ ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنماؤں ملک احمد خان، عظمیٰ بخاری، رانا مشہود نے چینی کمیشن رپورٹ کو مسترد کردیا، انہوں نے کہا جس جس سے کام پورا ہو گیا تھا اس کو فارغ کر دیا گیا، خسرو بختیار کو کٹ ٹو سائز کیا گیا کہ جنوبی پنجاب کی بات نہ کرو، ان کا کہنا تھا عمران خاں اور بزدار خود مقدس گائے بنے ہوئے ہیں وقت آنے پر یہی رپورٹ نیب کیسسز کی بنیاد بنے گی۔ لیگی رہنماؤں نےچینی کمیشن رپورٹ کے تناظرمیں عمران خان، عثمان بزدار، اسد عمر اور رزاق داؤد کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔ ادھرسیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئررہنماء خواجہ آصف نے چینی اسکینڈل کا ذمہ دار وزیراعظم عمران خان کوقرار دے دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے نہ ہی سبسڈی سے فائدہ اٹھایا اور نہ ہی چینی ایکسپورٹ کی، ہم کورونا کی وجہ سے خاموش تھے عید کے بعد راست اقدام  کریں گے۔