Friday, May 3, 2024

ن لیگ نے چیئرمین نیب کے الزامات پر سی ای سی کا اجلاس بلا لیا

ن لیگ نے چیئرمین نیب کے الزامات پر سی ای سی کا اجلاس بلا لیا
May 11, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگ نے چیئرمین نیب کے الزامات پر سی ای سی کا اجلاس بلا لیا۔ نواز شریف نے کہا اجلاس کا مقصد چیئرمین نیب کا معاملہ زیر بحث لانا ہے ، یہ چھوٹا نہیں بلکہ بہت سیریس معاملہ ہے ۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نےاحتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا جو یہ سب کر رہے  ہیں راستہ بھی انھوں نے ہی نکالنا ہے، کبھی مارشل لاء کے دور میں بھی ایسا نہیں ہوا، مجھے وزرات اعظمی اور پارٹی صدارت سے محروم کر کے تاحیات نااہل کردیا گیا، میرے لیے اس سے زیادہ گھمبیر حالات اور کیا ہوں گے، جو یہ سب کر رہے ہیں اور دھڑا دھڑ کررہے ہیں وہی اسکا وے آؤٹ بھی بتائیں گے۔ چوہدری نثار کے ٹکٹ اور حمزہ شہباز کی نیب طلبی سے متعلق سوال پر نواز شریف خاموش رہے۔ شہباز شریف کے خلائی مخلوق کے بیان پر بھی خاموش اختیار کی ۔