Sunday, May 5, 2024

ن لیگ نے وزیر اعظم سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

ن لیگ نے وزیر اعظم سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا
June 27, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ن لیگنے وزیراعظم سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا، خواجہ آصف کہتے ہیں عمران خان اپنی نااہلی پر مستعفی ہوں اور پی ٹی آئی نیا لیڈر چن لے، شاہدخاقان عباسی بولے حکومت معیشت سنبھالنے میں مکمل ناکام ہوچکی۔ احسن اقبال نے کہا پٹرولیم قیمتوں میں 25روپے کا اضافہ معیشت پر کمرتوڑ وار ہے، مہنگائی کا سلسلہ اب رکنے والا نہیں، ہرچیز مہنگی ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جو بجٹ بنایا ہے نہ اسکی آمدن کے ذرائع درست ہیں  نہ ہی اخراجات کی تفصیلات ،بجٹ کے معاملے پر آئندہ ہفتے تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی اسمبلی بجٹ پر بحث کر رہی ہے اور آج ہی پٹرول کی قیمت میں 34 فیصد اضافہ سے بڑا بوجھ ڈال دیا گیا ہے، بجٹ اجلاس کی دوران یہ عمل بالکل قابل قبول نہیں ہے ، آج پاکستان پٹرول 55.56 قیمت پر خرید رہا ہے ۔اس پر 44 روپے ٹیکس لگایا جارہا ہے۔