Friday, March 29, 2024

خواتین پر حملے کا اسپیکر کو نوٹس لینا چاہئے ، زرتاج گل

خواتین پر حملے کا اسپیکر کو نوٹس لینا چاہئے ، زرتاج گل
June 16, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) وزیرمملکت زرتاج گل کا کہنا ہے خواتین پر حملے کا اسپیکر کو نوٹس لینا چاہئے۔

زرتاج گل نے کہا اپوزیشن کے رویے سے کوئی خاتون رکن پارلیمنٹ محفوظ نہیں۔ ان ارکان کا پارلیمنٹ میں ایک سال کیلئے داخلہ بند کر دیا جائے۔

ملیکہ بخاری نے کہا کل جو ہوا وہ پارلیمنٹ کیلئے سیاہ دن تھا۔ ان کی ذاتی طور پر تضحیک اور تذلیل ہوئی۔ ن لیگ نے ساری پارلیمانی روایات کی کل دھجیاں اڑائیں۔ معزز ارکان پارلیمنٹ  خواتین کے ساتھ اس طرح کا سلوک نہیں کرتے۔