Thursday, April 25, 2024

ن لیگ  نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلئے فارم جاری کر دیا

ن لیگ  نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلئے فارم جاری کر دیا
July 23, 2015
لاہور(92نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے عملی طور پر میدان میں آگئی ،پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لئے فارم جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے بلدیاتی انتخاب میں حصہ لینے والے خواہشمندوں کو فارم ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز سے مل سکیں گے ۔ فارم کے ساتھ امیدوار کو اپنی بنیادی معلومات کے علاوہ مالیاتی اداروں کی جانب سے کسی بھی قسم کی نادہندگی کے حوالے سے کلئیرنس سرٹیفیکٹ دینا لازمی ہو گا ۔ امیدواروں کو درخواست فارم کے ساتھ چئیرمین کے لئے دس ہزار ،وائس چئیر مین کے لئے پانچ ہزار ،کونسلر کے لئے دو ہزار ،کارپوریشن کونسلر اور میو نسپل کونسلر کے لئے پانچ ہزار روپے کا ناقابل واپسی پے آرڈر لگانا ہوگا۔