Friday, April 26, 2024

ن لیگ میں تقسیم زیادہ ابھر کر سامنے آئی ہے ،فواد چودھری

ن لیگ میں تقسیم زیادہ ابھر کر سامنے آئی ہے ،فواد چودھری
August 13, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ میں تقسیم زیادہ ابھر کر سامنے آئی ہیں، شہباز شریف لاہور میں رہتے ہوئے بھی شریک نہیں ہوئے۔

چینل 92 نیوز کے پروگرام ہو کیا رہا ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سیاست ایک ہانڈی کی طرح ہے ،جلسے میں لوگ صرف آپ کو سننے نہیں آتے،جلسے کی ہانڈٰی میں مصالحے پورے ہونے چاہئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ بلوائی کو کھلا چھوڑ دیا جائے اور وہ نیب پر دھاوا بول دے، یہ تو لوکل افسر پر منحصر ہے کہ وہ بلوائیوں کو کس طرح سے ہینڈل کرتا ہے ۔ پی ٹی آئی کے تین رہنما علیم خان،بابر اعوان اور سبطین کا کیس رجسٹرڈ  ہواتو انہوں نے استعفیٰ دیا۔

فواد چودھری نے کہا کہ بی آر ٹی جیسے منصوبے اچھے ہیں یہ ہونے چاہئیں، سندھ حکومت این ایف سے ایوارڈ پر تو بہت ووکل ہیں،کراچی ایک میٹرپولیٹکل شہر ہے۔