Thursday, May 2, 2024

ن لیگ ملتان اسٹیڈیم بھرنے میں ناکام رہی

ن لیگ ملتان اسٹیڈیم بھرنے میں ناکام رہی
May 12, 2018
ملتان (92 نیوز) ن لیگ ملتان اسٹیڈیم بھرنے میں ناکام رہی ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف خالی کرسیوں کو خطاب کرتے رہے ۔ ن لیگ کی ناکامی پر پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے نائینٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملتان نے ثابت کر دیا ہے کہ لوگ ن لیگ سے مایوس ہیں ۔ ن لیگ میں ہوتا تو بہت مایوسی ہوتی۔ دوسری طرف  حال ہی میں پی ٹی آئی کا حصہ بننے والے طاہر بشیر چیمہ نے کہا کہ واضح ہو گیا کہ لوگوں نے ن لیگ کو مسترد کر دیا ۔ جنوبی پنجاب محاذ نے ن لیگ کو ڈینٹ ڈال دیا۔ ملتان اسٹیڈیم کا نہ بھرا جانا بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے ۔ کیا عوام نے نواز شریف کا بیانیہ مسترد کر دیا ؟ کیا جنوبی پنجاب محاذ نے ن لیگ کا ووٹ بینک متاثر کیا؟ کیا یہ جلسہ  ن لیگ  کے مستقبل کا تعین کر رہا ہے ؟