Sunday, September 8, 2024

ن لیگ سوچی سمجھی سازش کے تحت آزاد کشمیر کے انتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہے: راجہ پرویز اشرف

ن لیگ سوچی سمجھی سازش کے تحت آزاد کشمیر کے انتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہے: راجہ پرویز اشرف
July 11, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے، ن لیگ سوچی سمجھی سازش کے تحت انتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے مطالبہ کیا کہ حویلی آزاد کشمیر واقعے کی جوڈیشل تحقیقات کرائی جائیں تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے، کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آزاد کشمیر میں حالات خراب کر رہی ہے ۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دکانیں چل رہی تھیں تو وفاقی وزراء نے جلتی پر تیل کا کام کیا حویلی واقعے پر پیپلز پارٹی کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کی حکومت اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن گولیاں برسا رہی ہے ، موجودہ حکومت کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔